” تبری ملٹری سٹیشن پر دو مشکوک افراد دیکھے گئے ہیں“پٹھان کوٹ کے بعد بھارت کا ایک اور ڈرامہ شروع

” تبری ملٹری سٹیشن پر دو مشکوک افراد دیکھے گئے ہیں“پٹھان کوٹ کے بعد بھارت کا ...
” تبری ملٹری سٹیشن پر دو مشکوک افراد دیکھے گئے ہیں“پٹھان کوٹ کے بعد بھارت کا ایک اور ڈرامہ شروع

  

گرداس پور(مانیٹرنگ دیسک) پٹھا ن کو ٹ ایئر بیس پر مبینہ حملے کے بعد بھارت کا ایک اور ڈرامہ شروع ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گرداس پور کے ویسٹرن ایئر بیس پر واقع تبری ملٹری سٹیشن پر دو مشکوک افراد کی موجودگی پر افراتفری پھیل گئی اور فوج نے ویسٹرن ائیر بیس کو اپنی حفاظت میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تبری ائیر بیس پٹھان کوٹ سے 34کلومیٹر دور ہے اور دونوں افراد نے فوجی وردیاں پہنی ہوئی ہیں۔اس موقع پر پورے گرداس پور ضلع میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور مشکوک افراد کو پکڑ نے کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -