شاہد آفریدی کی اردو اچھی نہیں ،بات در گزر کرنی چاہیے :شہر یار خان

شاہد آفریدی کی اردو اچھی نہیں ،بات در گزر کرنی چاہیے :شہر یار خان
شاہد آفریدی کی اردو اچھی نہیں ،بات در گزر کرنی چاہیے :شہر یار خان

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کی اردو اچھی نہیں ہے ،بعض اوقات الفاظ نکل جاتے ہیں ،بات درگزر کر نی چاہیے ۔شاہد آفریدی کی جانب سے میڈیا کے ساتھ بدتمیزی سے متعلق سوال پر شہر یار خان نے کہا کہ شاہد آفریدی کے معاملے کا زیادہ کچھ نہیں پتہ ،لاہور پہنچ کر معاملے کا جائزہ لوں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات الفاظ کا غلط مطلب لیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات الفاظ نکل جاتے ہیں بات در گزر کرنی چاہیے ۔واضح رہے کہ صحافی نے شاہد آفریدی سے سوال کیاآپ کی کپتانی میں ٹیم نے بیشتر ٹی 20 میچ ہارے ، اب آپ نے ایسی کیا تبدیلی کی جس سے جیت سکیں۔اس سوال پر آفریدی صحافی پر برس پڑے اور کہاکہ امید تھی ، آپ ایسے ہی گھٹیا سوال کریں گے۔

مزید :

کھیل -