ڈاکٹر عاصم کے پاس زرداری سے متعلق ایسی معلومات نہیں جیسا سوچا جا رہا ہے :شیخ رشید
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ ڈاکٹر عاصم کے پاس آصف علی زرداری سے متعلق ایسی کوئی معلومات نہیں ہے جیسے سوچا جا رہا ہے ،ڈاکٹر عاصم بھی آصف علی زرداری کی طرح نفسیاتی مریض بن گئے ہیں،سندھ حکومت کی چابی آصف علی زرداری کے ہاتھ میں ہے ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو دو بڑے مسلم ممالک کی جنگ میں بڑے کا کردار ادا کرنا چاہیے اور نواز شریف اپنا دورہ منسوخ کر کے دونوں ملکوں کی صلح میں کلیدی کردار ادا کریں ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے امریکی صدر سے ملاقات پر ایوان کو اعتماد میں نہیں لیا ،نواز شریف کو قوم کی آواز بننا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے تمام تقرریاں میرٹ پر نہیں کیں اور اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا بیورو کریٹ فواد حسین بھی میرٹ پر نہیں ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے میں اگر پاکستانی ماچس ملی ہے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سے چین کو گیس نہیں ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں داعش کی موجودگی کا سب سے پہلے بتا دیا تھا ۔