پی پی 89پیر محل، ضمنی الیکشن میں شیر نے میدان مار لیا، یوسف گیلانی کے بھانجے اور ن لیگ کے امیدوار پیر قطب شا ہ کامیاب

پی پی 89پیر محل، ضمنی الیکشن میں شیر نے میدان مار لیا، یوسف گیلانی کے بھانجے ...
پی پی 89پیر محل، ضمنی الیکشن میں شیر نے میدان مار لیا، یوسف گیلانی کے بھانجے اور ن لیگ کے امیدوار پیر قطب شا ہ کامیاب

  

پیر محل(مانیٹرنگ ڈیسک) پی پی 89پیر محل میں ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے میدان مار لیا ہے۔ یہاں ن لیگ کے پیر قطب علی شاہ اور آزاد امیدوار سونیا رضا علی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا۔ اس حلقے میں 147پولنگ سٹیشن بنائے گئے تھے ۔ چھٹی کے اعلان کے باوجود ٹرن آوٹ  کم رہا اور 40فیصد کے قریب ووٹر گھروں سے باہر نکلے۔    تمام پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق  سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے اورن لیگ  کے امیدوار پیر قطب شاہ المعروف علی بابا56628ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ خاتون امیدوار سونیا علی رضا کو 35615ووٹ ملے ہیں۔کامیابی کے بعد ن لیگ کے کارکنوں نے زبردست جشن منایا اور ریلی کی شکل میں سڑکوں پر نکل آئے۔اس موقع پر پیر قطب کے ڈیرے پر زبردست ہوائی فائرنگ کی گئی۔واضح رہے کہ اس الیکشن میں صرف ن لیگ نے اپنا امیدوار کھڑا کیا تھا اس کے علاوہ پیپلز پارٹی، تحریک انساف سمیت کسی جماعت کا امیدوار نہ تھا اور تمام جماعتیں اس مقابلے سے لاتعلق رہیں۔ایسے میں نواز لیگ کے مقابل آزاد خاتون امیدوار کو35ہزار سے زائد ووٹ پڑجانے کو ناقدین عوام کی جانب سے حکومتی پالیسیوں پر تنقید قرار دے رہے ہیں۔

مزید :

ٹوبہ ٹیک سنگھ -اہم خبریں -