شاہد آفرید ی کے معاملے کو طول نہ دیا جائے بات کو یہیں ختم کیا جائے :انتخاب عالم

شاہد آفرید ی کے معاملے کو طول نہ دیا جائے بات کو یہیں ختم کیا جائے :انتخاب ...
شاہد آفرید ی کے معاملے کو طول نہ دیا جائے بات کو یہیں ختم کیا جائے :انتخاب عالم

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے کہاہے کہ سب سے یہی کہتا ہوں کہ شاہد آفریدی کے معاملے کو طول نہ دیں اور بات کو یہیں ختم کریں ۔تفصیلات کے مطابق انتخاب عالم نے شاہد آفریدی کے دفاع میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر با ر بار ایک جیسے سوال کیے جائیں تو غصہ آہی جاتا ہے اس لیے معاملے کو زیادہ نہ بڑھایا جائے اور بات کو یہیں ختم کیاجائے ۔ان کا کہناتھاکہ شاہد آفریدی چار ماہ سے لاہور میں آ کر ہائش پذیر ہو گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ دنیا نیوز کے رپورٹر نے شاہد آفریدی سے پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا کہ آپ کی سربراہی میں ٹیم کافی میچ ہار چکی ہے اور رینکنگ میں دوسرے سے چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے توآپ نے آگے کیلئے کیا پلاننگ کی ہے ،اس سوال پر شاہد آفریدی برہم ہو گئے اور صحافی کو کہا کہ انہیں امید تھی کہ آپ ایسا گھٹیا سوال ہی پوچھیں گے ۔آفریدی کی جانب سے اس رویے کے رد عمل میں صحافی برادری کی جانب سے احتجاج دیکھنے میں آیا اور اس کیلئے اس سے قبل چیئرمین پی سی بی شہریار خان بھی شاہد آفریدی کے دفاع میں آگے آئے اور کہا کہ شاہد آفرید ی کو صحیح اردو نہیں آتی اس لیے غلط الفاظ منہ سے نکل جاتے ہیں ۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -