یو بی ایل کو شکست، قائداعظم ٹرافی کا ٹائٹل سوئی گیس کے نام، مصباح اور اظہر کے بیٹوں کا گراونڈ میں بھنگڑا

یو بی ایل کو شکست، قائداعظم ٹرافی کا ٹائٹل سوئی گیس کے نام، مصباح اور اظہر کے ...
یو بی ایل کو شکست، قائداعظم ٹرافی کا ٹائٹل سوئی گیس کے نام، مصباح اور اظہر کے بیٹوں کا گراونڈ میں بھنگڑا

  

کراچی(ویب ڈیسک) سوئی گیس کی ٹیم نے یو بی ایل کو 6وکٹوں سے شکست دے کرقائداعظم ٹرافی کا فائنل جیت لیا ہے۔چوتھے روز سوئی گیس کی ٹیم نے 160کا ہدف چار وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ کپتان مصباح الحق نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کی اور 60 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ انہوں نے پہلی اننگ میں 85رنز بنا ئے تھے۔بلاول بھٹی کو میچ میں 11وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ میچ جیتنے کے بعد مصباح الحق اور اظہر علی کے بیٹوں نے گراوند میں جشن منایا اور بھنگڑا ڈالتے رہے۔واضح رہے کہ اس میچ میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گلابی بال استعمال کی گئی اور ڈے نائٹ میچ کھیلا گیا۔

مزید :

کھیل -