دہشت گرد تنظیموں کے خلاف زیر و ٹالرنس کے تحت کارروائیاں جاری ہیں :آرمی چیف

دہشت گرد تنظیموں کے خلاف زیر و ٹالرنس کے تحت کارروائیاں جاری ہیں :آرمی چیف
دہشت گرد تنظیموں کے خلاف زیر و ٹالرنس کے تحت کارروائیاں جاری ہیں :آرمی چیف

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔دیر پا امن اور سیکیورٹی کے لیے تمام کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور دہشت گردوں کے پیچھے آخری حد تک جائیں گے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر قیادت کور کمانڈر کانفرنس کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی اندرونی اور بیرونی صورتحال،خطے کی جیو سٹریٹجک صورت حال کے پاکستان پر اثرات کا جائزہ لیا گیا ۔

اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے ملک میں دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ توڑنے پر سیکیورٹی ایجنسیوں کے کردار کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے جوانوں اور افسروں کو خراج عقیدت پیشکیا ۔جنر ل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر اظہار اطمنان کیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کور کمانڈر اجلاس میں شرکا کو ملک کو درپیش چیلنجوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -