اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق پرویز خٹک کے خط کا جواب دے دیا :احسن اقبال

اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق پرویز خٹک کے خط کا جواب دے دیا :احسن اقبال
اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق پرویز خٹک کے خط کا جواب دے دیا :احسن اقبال

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ،اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا 13نکاتی خط ملا تھا جس کا تفصیل سے جواب دے دیا ہے ۔پشاور میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 3ریاستوں کی نشاندہی کی گئی ۔ آج پرویز خٹک کے تحفظات سے متعلق تمام نکات پر بریفنگ دی گئی جس میں خیبر پختونخواہ حکومت کے اعتراضات دور کرنے کی کوشش کی ہے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق چار رکنی کمیٹی مستقل بنیادوں پر کام کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل سے بڑے فورم اے پی سی میں پیش کیاجہاں سب نے اس منصوبے کی حمایت کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری روٹ پرصنعتی زونزدوسرے مرحلے میں قائم کیے جائیں گے۔

مزید :

قومی -