کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5فیصد کمی کا اعلان
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ممتاز جاکھرانی نے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5فیصد کمی کا اعلان کر دیا ، اطلاق آج سے ہی ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ممتاز جاکھرانی کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے لیے بھی مذاکرات جاری ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کر دی جائے گی