کراچی کے علاقے محمود آباد میں رینجرزکی کارروائی،ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی کے علاقے محمود آباد میں رینجرزکی کارروائی،ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی کے علاقے محمود آباد میں رینجرزکی کارروائی،ٹارگٹ کلر گرفتار

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )رینجرز نے محمود آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر ناصر محمود کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے 7افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے جن میں رینجرز کے لانس نائیک سمیت اسکے اپنے دو ساتھیوں کا قتل بھی شامل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ناصرمحمود کو 2010میں ایک سیاسی جماعت کی جانب سے اہلکاروں کے قتل کا ٹاسک دیا گیا تھا،ملزم کو رینجرز نے 90روز کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا ہے .

مزید :

کراچی -