15جنوری تک پٹھان کوٹ حملے کے شواہد پر کچھ نہ ہوا تو سیکرٹری خارجہ مذاکرات نہیں ہونگے، بھارت کی نئی شرط
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے سیکرٹری خارجہ مذاکرات کیلئے نئی شرط رکھ دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اگرپٹھان کوٹ حملے پر پاکستان کو فراہم کئے گئے شواہد پر15جنوری تک کچھ نہ ہوا تو مذاکرات نہیں ہونگے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ بات اسلام آباد میں پاکستانی دفتر خارجہ کو بھی بتا دی گئی ہے۔