سچ بولنے کی سزا،بھارتی حکومت نے عامر خان کو وزارت سیر و سیاحت کے برانڈ ایمبسیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا

سچ بولنے کی سزا،بھارتی حکومت نے عامر خان کو وزارت سیر و سیاحت کے برانڈ ...
سچ بولنے کی سزا،بھارتی حکومت نے عامر خان کو وزارت سیر و سیاحت کے برانڈ ایمبسیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت نے بالی ووڈ اداکار عامر خان کو عدم برداشت کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر وزارت سیر و سیاحت کے برانڈ ایمبیسڈر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ عامر خان نے 23نومبر 2015کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں ان کی اہلیہ کرن راﺅ نے بھارت چھوڑنے کی تجویز دی ہے کیونکہ ملک میں عدم برداشت دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے جس پر بھارتی حکومت نے عامر خان کو وزارت سیرو سیاحت ان کریڈیبل انڈیا کمپین سے ہٹا دیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اس لیے وزارت سیر و تفریح حکام کچھ دیر میں پریس کانفرنس میں اس حوالے سے پیش رفت سے متعلق آگاہ کریں گے ۔

مزید :

تفریح -