آفریدی کے معاملے پر سب کو تحمل کا مظاہرہ کرناچاہئے، محبت سے سمجھایا جا سکتا ہے:مجیب الرحمن شامی

آفریدی کے معاملے پر سب کو تحمل کا مظاہرہ کرناچاہئے، محبت سے سمجھایا جا سکتا ...
آفریدی کے معاملے پر سب کو تحمل کا مظاہرہ کرناچاہئے، محبت سے سمجھایا جا سکتا ہے:مجیب الرحمن شامی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ممتاز تجزیہ نگار اور سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی سے کوتاہی ہوئی ہے تو محبت سے ان کو سمجھایا جا سکتا ہے۔ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں۔دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر سب کو تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہئے۔جذباتی باتیں نہیں کرنی چاہئے۔ اگر غلطی ہو گئی ہے تو اس کا سدباب بھی ہونا چاہئے۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اس سے بڑی غلطی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو اب یہیں ختم کر دینا چاہئے۔

مزید :

کھیل -