ٹی وی شو میں ریحام خان کے ’’ہینڈ بیگ ‘‘کا راز کھل گیا

ٹی وی شو میں ریحام خان کے ’’ہینڈ بیگ ‘‘کا راز کھل گیا
ٹی وی شو میں ریحام خان کے ’’ہینڈ بیگ ‘‘کا راز کھل گیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین  عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور ٹی وی اینکر  ریحام خان اپنے  ”ہینڈ بیگ“میں کیا کچھ رکھتی ہیں اور کس طرح استعمال کرتی ہیں خود ہی سب کچھ دکھا دیا ۔

نجی چینل ’’ہم ٹی وی ‘‘کے پروگرام میں میزبان  شائستہ واحدی نے ریحام خان سے  کہا کہ میں آپ کے بیگ کی تلاشی لوں گی ہمیں پتا تو چلے کہ آپ اپنے بیگ میں کیا رکھتی ہیں ؟ جس پر ریحام خان نے جب اپنے بیگ کی تلاشی دی تو اس میں سے پوری میک اپ کٹ ملی ۔ریحام کے بیگ میں سے میک اپ میں استعمال ہونے والی بیس ،میک ا پ وائپ ،میک اپ برش ،ملٹی پرپز بلش آن ،آئی لائنر ،آئی لیش ،لپ پنسل ،گلوس ،مسکارا ،ٹوتھ برش ،کنگھی ،ہیر پن اور سیفٹی پن ملیں ۔بیگ میں سے پیرا سٹا مول کی گولیاں بھی ملیں جن کے بارے میں ریحام خان نے بتا یا کہ وہ مسلسل سفر کی وجہ سے یہ گولیاں ساتھ رکھتی ہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بالوں پر بہت زیادہ توجہ نہیں دیتیں ،اسی لیے ہیر برش کا استعمال بھی بہت کم کرتی ہیں ۔ریحام خان نے کہا کہ میرے پروڈیوسر بہت زیادہ اسرار کرتے ہیں کہ اپنے بال ٹھیک رکھوں لیکن اپنے کام کے وقت بالوں پر توجہ نہیں دیتی ،اسی لیے زیادہ تر بال باندھ کر رکھتی ہوں ۔ریحام خان نے مزید کہا کہ وہ اپنے بیگ میں چاکلیٹ بھی رکھتی ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -