8.2 شدت کا خوفناک زلزلہ آنے والا ہے، ماہرین نے خطرناک ترین پیشنگوئی کردی

8.2 شدت کا خوفناک زلزلہ آنے والا ہے، ماہرین نے خطرناک ترین پیشنگوئی کردی
8.2 شدت کا خوفناک زلزلہ آنے والا ہے، ماہرین نے خطرناک ترین پیشنگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال میں قیامت خیز زلزلے کے بعد بھارت، افغانستان اور پاکستان کے متعدد علاقے بھی بار بار زلزلے کے جھٹکوں سے لرزتے رہے ہیں، اور ماہرین اس خطے میں بار بار آنے والے زلزلوں کے متعلق مسلسل تحقیقات کررہے ہیں۔ بھارت میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ماہرین نے حالیہ زلزلوں کی وجوہات کی تحقیقات کے بعد خوفناک پیشنگوئی کر دی ہے کہ ہمالیہ کے پہاڑوں میں عنقریب 8.2 شدت کا انتہائی تباہ کن زلزلہ آسکتا ہے، جس کی وجہ سے شمالی بھارت کا تمام علاقہ شدید تباہی کا شکار ہوگا، جبکہ قریبی ممالک بھی اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شمال میں ہمالیہ کی ارضی پلیٹ اور مشرق میں انڈو برمی پلیٹ کے ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرانے سے مسلسل زلزلے آرہے ہیں۔ اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ان پلیٹوں کے ٹکراﺅ کی وجہ سے ان میں پیدا ہونے والی دراڑیں گہری ہو رہی ہیں اور مستقبل میں اس تمام خطے میں زیادہ بڑے اور شدید زلزلے نمودار ہوسکتے ہیں۔
ماہرین نے ہمالیہ کے پہاڑوں کے نیچے جاری ارضی ٹوٹ پھوٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی بھارت کا تمام علاقہ آگ کے گولے میں گھرا ہوا ہے اور یہاں زیر زمین جاری ٹوٹ پھوٹ میں وقت کے ساتھ شدت آتی جائے گی۔ یونیورسٹی آف کولوراڈو کے سائنسدان راجر بلہام، جو کہ زلزلوں پر تحقیقات کے حوالے سے عالمی شہرت رکھتے ہیں ، کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات ظاہر کرتے ہیں کہ ہمالیہ کے خطے میں مستقبل قریب میں چار بڑے زلزلے آسکتے ہیں، جن کی شدت رکٹر سکیل پر 8 سے زیادہ ہوگی، اور اگر ان زلزلوں میں تاخیر ہوتی ہے تو زیر زمین جمع ہونے والی توانائی ایک ناقابل یقین حد تک بڑے زلزلے کا سبب بنے گی۔
بھارت کی شمالی ریاستوں نے خوفناک زلزلوں کی پیشنگوئی کے بعد پہاڑی علاقوں میں خاص قسم کے گھروں کی تعمیر پر سوچ بچار شروع کر دی ہے، تاکہ اس تباہی سے ہونے والے نقصان کو کم سے کم رکھا جا سکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -