یونیورسٹی انتظامیہ پر تنقید،طالبعلم کاشان حیدر نے ڈسپلن کمیٹی سے معافی مانگ لی

یونیورسٹی انتظامیہ پر تنقید،طالبعلم کاشان حیدر نے ڈسپلن کمیٹی سے معافی مانگ ...
یونیورسٹی انتظامیہ پر تنقید،طالبعلم کاشان حیدر نے ڈسپلن کمیٹی سے معافی مانگ لی

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )فیس بک پر یونیورسٹی انتظامیہ پر تنقید کرنے والا ایگری کلچر یونیورسٹی فیصل آباد کا طالبعلم  کاشان حیدر اپنے والدین کے ہمراہ ڈسپلن کمیٹی کے سامنے پیش ہو گیا،کاشان حیدر نے کمیٹی سے اپنے فیس بک اسٹیٹس پر معافی مانگی جس پر ڈسپلن کمیٹی نے مثبت رویہ اپناتے ہوئے طالب علم کی معافی کو قبول کرتے ہوئے اسے یونیورسٹی میں دوبارہ بحال کر نے کی یقین دہانی کرا دی ہے ،واضح رہے کہ یونیورسٹی کے کسان میلے کو فیس بک پر تنقید کا نشانہ بنانے پر ایگری کلچر یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کے طالبعلم کاشان حیدر کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا

مزید :

فیصل آباد -