صحافی سے آفریدی کے نامناسب رویے پر صحافیوں کا لاہورپریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی سے شاہد آفریدی کے نامناسب رویے پر صحافیوں نے لاہورپریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ دنیا نیوز کے مطابق صحافیوں نے مظاہرے کے دوران آفریدی سے معافی مانگنے کا مطالبیہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم کے منیجرانتخاب عالم کی وضاحت سے مطمئن نہیں۔مظاہرے کا اہتمام پی ایف یو جے نے کیا تھا۔