صحافی کافی دنوں سے میرے بارے میں نامناسب زبان استعمال کر رہا تھا،چینل کےمالکان سے شکایت بھی کی تھی: آفریدی

صحافی کافی دنوں سے میرے بارے میں نامناسب زبان استعمال کر رہا تھا،چینل ...
صحافی کافی دنوں سے میرے بارے میں نامناسب زبان استعمال کر رہا تھا،چینل کےمالکان سے شکایت بھی کی تھی: آفریدی

  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو بھی بریکنگ نیوز بنا دیا جاتا ہے۔میڈیا میںبات بڑھا چڑھا کر پیش کی جاتی ہے۔اس صحافی نے دبئی میں بھی میرے بارے میں خبر دی کہ میں نے ایک کھلاڑی سے جوتے صاف کرائے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحافی کافی دنوں سے میرے بارے میں نامناسب زبان استعمال کر رہا تھا۔میں نے اس چینل کے مالکان سے اس کی شکایت بھی کی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پریس کانفرنس میں اس کے سوال کاہنس کر جواب دیا کہ شاید صحافی میرا مطلب سمجھ جائے۔ میرے کرکٹ چھوڑنے میں دو یا تین ماہ رہ گئے ہیں میں یہ عرصہ پاکستان کیلئے کھیل کر یادگار بنانا چاہتا ہوں۔مجھے میڈیا کی سپورٹ کی ضرورت ہے ۔اس صحافی کے رویے سے ایسا لگتا ہے کہ کسی پڑوسی ملک کا میڈیا مجھ سے سوال کر رہا ہے۔

مزید :

کھیل -