دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے قانون نافذکرنیوالے اداروں کو تربیت دی جاری ہے،اسحاق ڈار

دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے قانون نافذکرنیوالے اداروں کو تربیت دی ...
 دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے قانون نافذکرنیوالے اداروں کو تربیت دی جاری ہے،اسحاق ڈار

  

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں انسداد دہشتگردی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف وزارتوں،ڈویژنوں اوراداروں کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے قانون نافذکرنیوالے اداروں کی تربیت کی جاری ہے۔ ہنڈی کی روک تھام کے لیے جنوری تااکتوبر2015تک49 کیسزایف آئی اے کو بھجوائے گئے  جبکہ اسٹیٹ بینک بھی غیرقانونی طریقوں سے رقوم بھجوانے والوں کیخلاف کیسزبھجوارہاہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے عالمی ٹاسک فورس فورم کااجلاس رواں برس فروری میں فرانس میں متوقع ہے جس میں منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کارروائیوں پر رپورٹ شیئرکی جائے گی

مزید :

اسلام آباد -