آفریدی سے کارکردگی اور کپتانی کے بارے میں سوال کیاجس پر وہ طیش میں آگئے، رپورٹر ثنا اللہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد خان آفریدی سے پریس کانفرنس میں سوال پوچھنے والے دنیا ٹی وی لاہور کے رپورٹر ثنا اللہ نے کہا ہے کہ میں نے آفریدی سے کپتانی کے حوالے سے سوال کیا تھا کہ آپ کی کپتانی میں ہار کی شرح زیادہ ہے کیا آپ کی کپتانی میں کوئی تبدیلی کی ضرورت محسوس کرتے ہیں اور کیا آپکی کپتانی میں کوئی خلا ہے تو وہ طیش میں آگئے۔دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آفریدی لاہور میں جب بھی پریس کانفرنس کرتے ہیں وہ دباو میں ہوتے ہیں کیونکہ ان کو معلوم ہے کہ لاہور کے صحافی ان سے ان کی کپتانی اور کارکردگی کے حوالے سے سوال کرتے ہیں. میں نے پہلے بھی ان سے سوال کیا تھا کہ ایک سال ہوگیا ہے وہ کبھی مین آف دی میچ نہیں آئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ انگلینڈ سے سیریز سے پہلے کی بات ہے انہوں نے صرف دو وکٹیں حاصل کی اور ان کی اوسط دس رنز ہے۔اس کا ان کو غصہ تھا۔ میں آفریدی کی عزت کرتا ہوں میرا ان سے کوئی اختلاف نہیں۔