ہائی کورٹ :معذور بھائیوں کی تحویل کے لئے بہن بھائی میں مقدمہ بازی ،ایک بہن دوسرا بھائی کے ساتھ چلا گیا

ہائی کورٹ :معذور بھائیوں کی تحویل کے لئے بہن بھائی میں مقدمہ بازی ،ایک بہن ...
ہائی کورٹ :معذور بھائیوں کی تحویل کے لئے بہن بھائی میں مقدمہ بازی ،ایک بہن دوسرا بھائی کے ساتھ چلا گیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے معذور بھائیوں کوحبس بیجا میں رکھنے کی درخواست نمٹا دی،عدالت نے ایک معذور بھائی کو بہن اور دوسرے کو مرضی سے بھائی کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔جسٹس یاور علی نے کیس کی سماعت شروع کی تودرخواست گزار شبانہ حسن نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس کے والدین کی وفات کے بعد دونوں معذور بھائیوں کو اس کے تیسرے بھائی خالد نے اپنے ساتھ رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ خالد نامی بھائی دونوں معذور بھائیوں کی اچھی دیکھ بھال نہیں کر رہا لہذا دونوں معذور بھائیوں کو بازیاب کرا کے اس کے ہمراہ جانے کی اجازت دی جائے۔بیلف نے عابد اور ماسٹر مقصود نامی دونوں معذور بھائیوں کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا۔عابد نامی معذور نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی خالد کے ہمراہ خوش ہے جبکہ ماسٹر مقصود نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ اپنی بہن کے ساتھ جانا چاہتا ہے جس پر عدالت نے عابد کو اس کے بھائی خالد جبکہ ماسٹر مقصود کو اس کی بہن شبانہ کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے حبس بیجا کی درخواست نمٹا دی۔

مزید :

لاہور -