مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ مفتی سعید کی حالت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل

مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ مفتی سعید کی حالت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل
مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ مفتی سعید کی حالت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل

  

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے وزیراعلی مفتی سعید کی حالت مزید بگڑ گئی ہے اور ان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 79سالہ مفتی محمد سعید کو 24دسمبر کو سانس لینے میں تکلیف اور شدید بخار کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ترجمان ڈاکٹرامیت گپتا کا کہنا ہے کہ ان کی دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کنٹرول سے باہر ہو رہاہے اور ان کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مفتی سعید کومے میں نہیں ہیں لیکن ان کی حالت کافی تشویشناک ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -