ہائی کورٹ :ایل پی جی کی قیمتیوں میں کمی کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

ہائی کورٹ :ایل پی جی کی قیمتیوں میں کمی کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری
ہائی کورٹ :ایل پی جی کی قیمتیوں میں کمی کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی,درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کے پاس ایل پی جی گیس کی قیمتوں کے تعین کا کوئی اختیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ قوانین کے تحت ایل پی جی گیس کی قیمتوں کا تعین کرنا مشترکہ مفادات کونسل کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے از خود ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں غیر قانونی طور پر مسلسل اضافہ کر رہی ہے لہذا عدالت حکومتی اقدام کو کالعدم قرار دے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے قیمتوں کے تعین اور حکومتی پالیسی سے متعلق تفصیلی جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو 8جنوری کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

لاہور -