قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان آفریدی کی حمایت میں آ گے آ گئے،جیسا سوال ویساہی جواب سننا پڑے گا :مصباح الحق
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے صحافیوں سے بدتمیزی پر شاہد آفریدی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی جیسے سوال کریں گے ویسے جواب بھی سننا پڑیں گے۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مصباح الحق کا کہناتھا کہ سارے جھگڑے میڈیا ہی کرواتاہے اس لیے صحافی جس طرح کے سوال کریں گے اسی طرح کے جواب بھی ملیں گے ۔
مصباح الحق کا کہناتھا کہ شاہدآفریدی کوبھی تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے جب کہ ہر کھلاڑی کا مزاج الگ الگ ہوتا ہے،اسے دیکھ کر گفتگو کرنی چاہیے۔ان کا کہناتھا کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کھیلنا چاہتاہوں اور اگر ریٹائر منٹ کا اعلان کرنا ہوتا تو بہت پہلے ہی کر چکا ہوتا ۔
واضح رہے صحافی نے شاہد آفریدی سے دوران پریس کانفرنس کارکردگی سے متعلق سوال کیا جس پر شاہد آفریدی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ سے امید تھی کہ آپ گھٹیا سوال ہی کریں گے جس کے بعد صحافی برادری کی جانب سے احتجاج دیکھنے میں آیا تو چیئرمین پی سی بی اور ٹیم منیجر آفریدی کے دفاع میں سامنے آ ئے اور معاملے کو طول دینے کی درخواست کی ۔