خاتون رپورٹر نے کرس گیل کو معاف کر دیا

خاتون رپورٹر نے کرس گیل کو معاف کر دیا
خاتون رپورٹر نے کرس گیل کو معاف کر دیا

  

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک)خاتون رپورٹر نے نازیبا گفتگو کرنے پر ویسٹ انڈیز کے بلے بازکر س گیل کو معاف کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے ایک میچ کے بعد کرس گیل کو خاتون رپورٹر کے ساتھ نازیبا گفتگو کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاتھا جبکہ کرس گیل کو دس ہزار ڈالر جرمانہ بھی کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے اب خاتون رپورٹر نے خاموشی توڑ دی ہے اور کرس گیل کو معاف کر دیاہے ۔خاتون رپورٹر کا کہناتھا کہ جو ہواوہ غیر متوقع اور افسوسناک تھا تاہم اب وہ اس واقعے کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہتی ہیں ۔

مزید :

کھیل -