جس قوم میں اعتزاز حسن جیسے بچے ہوں ،اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا :پرویز رشید

جس قوم میں اعتزاز حسن جیسے بچے ہوں ،اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا :پرویز رشید
جس قوم میں اعتزاز حسن جیسے بچے ہوں ،اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا :پرویز رشید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویزرشید نے کہاہے کہ اعتزا ز حسن کی قربانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی کے عزم کی علامت ہے ،اس قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ ہنگو میں خود کش حملہ آور کو سکول کے اندر داخل ہونے سے روکتے ہوئے اپنی جان قربان کرنے والے اعتزاز حسن کی دوسری برسی پر وفاقی وزیر اطلاعات نے اعتزاز احسن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس قوم کے بچوں میں دہشت گردی کے خاتمے کا یہ جذبہ ہواسے کوئی شکست نہیں دے سکتا،اعتزاز احسن کو اس قربانی پر پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

مزید :

قومی -