پاکستانی اخبارات نے رانی مکھر جی کا ایسا بیان چلا دیا کہ اداکارہ خود بھی دنگ رہ گئیں

پاکستانی اخبارات نے رانی مکھر جی کا ایسا بیان چلا دیا کہ اداکارہ خود بھی دنگ ...
پاکستانی اخبارات نے رانی مکھر جی کا ایسا بیان چلا دیا کہ اداکارہ خود بھی دنگ رہ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اخبارات نے بالی ووڈ ادکارہ رانی مکھرجی کے نام سے ایک جعلی ٹویٹر اکاﺅنٹ سے جاری پیغامات کو بغیر تصدیق کیے اصلی سمجھ کر شائع کر دیاہے ۔ڈی این اے کے مطابق رانی مکھر جی کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاﺅنٹ سے مسئلہ کشمیر کے بارے میں پیغام جاری کیا گیا کہ ’پاکستان اور بھارت کو اپنے تنازعات ایک طرف رکھ کرمسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق ریفرنڈم کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے ‘،جبکہ ایک پیغام یہ بھی تھا کہ اداکارہ نے پیغمبر اسلام ﷺ کی زندگی سے متعلق مطالعہ شروع کردیاہے اور انہوں نے جانا کہ پیغمبر اسلامﷺ کی زندگی تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ان تمام پیغامات کو ایکسپریس ،دنیا اور انگریزی اخبار دی نیوز نے بغیر تصدیق کیے شائع کر دیا۔جبکہ ڈی این اے نیوز کا کہناہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کا کوئی سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ہے ہی نہیں اور یہ پیغام جعلی اکاﺅنٹ سے جاری کیا گیاہے اور ایسا ظاہر کیا گیا کہ جیسے اداکارہ خود یہ پیغام جاری کر رہی ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس جعلی اکاﺅنٹ پر صرف 8600فالورز ہی ہیں جبکہ حقیقت میں اگر بھارتی اداکارہ کا اکاﺅنٹ ہوتا ان کی فالونگ اس سے کئی زیادہ ہوتی ۔
واضح رہے کہ روزنامہ پاکستان کی جانب سے رانی مکھر جی کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاونٹ سے جاری کردہ یہ پیغام شائع نہیں کیا گیا تھا کیونکہ متعلقہ اکاﺅنٹ کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

مزید :

تفریح -