افغان کرکٹ کیلئے ایک اور شاندار دن، زمبابوے کو آخری ون ڈے میں شکست دیکر سیریز جیت لی

افغان کرکٹ کیلئے ایک اور شاندار دن، زمبابوے کو آخری ون ڈے میں شکست دیکر سیریز ...
افغان کرکٹ کیلئے ایک اور شاندار دن، زمبابوے کو آخری ون ڈے میں شکست دیکر سیریز جیت لی

  

شارجہ(ویب دیسک) افغانستان نے زمبابوے کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز 3.2سے جیت لی۔زمبابوے نے پہلے کھیل کر مقررہ اوورز میں248رنز بنائے اور اس کی ساری ٹیم آوٹ ہوگئی۔ مساکاڈزا نے شاندار سنچری(110)بنائی۔امیر حمزہ نے تین،دولت زردان، راشد خان اور محمد نبی نے دو دو کھلاڑی آوٹ کئے۔جواب میں افغانستان کی ٹیم ایک اچھے سٹارٹ کے بعد لڑکھڑا گئی اور 146پر اس کے 6کھلاڑی ااوٹ ہوگئے تاہم اس موقع پر گلبدین نائب اور راشد خان نے شاندار بلے بازی کی اور دونوں نے مل کر اپنی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کر دیا۔ راشد خان 31رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔اسی سکور پر نئے آنے والے بلے باز بھی آوٹ ہوگئے جس کے بعد افغانستان کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی آخری اوور میں افغانستان کو جیتنے کیلئے 10رنز درکار تھے ۔ گلبدین نائب نے اس اوور میں شاندار بلے بازی کی اور ایک چوکا اور چھکا مار کر میچ جیت لیا۔وہ 82رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ ان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یہ افغانستان کی زمبابوے کے خلاف مسلسل دوسری سیریز کی جیت ہے اس سے پہلے افغانستان کی ٹیم نے زمبابوے کو ان کی ہوم گراونڈ پر شکست دی تھی۔اب دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -