شادی کی تقریبات میں پرس چرانے والے 10 سالہ ملزم کی ضمانت منظور
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) عدالت نے شادی کی تقریبات میں گھس کر باراتیوں کے پرس چرانے اور جیبوں پر ہاتھ صاف کرنیوالے گروہ کے گرفتار 10 سالہ ملزم کی 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی.
تفصیلات کے مطابق دھلے پو لیس نے شادی کی تقریبات میں گھس کر پرس چوری کرنیوالے 10 سالہ حذیفہ کو علاقہ مجسٹریٹ فرح دیبا کی عدالت میں پیش کر کے اور 7 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی ، مگر فاضل جج نے ریمانڈ کی درخواست کو مسترد کر تے ہوئے ملزم حذیفہ کی50 ہزار کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر کے پولیس کو حکم دیا کہ اگر ملزم کی جانب سے مچلکے جمع نہ کروائے گئے تو اسے جیل کی بجائے چائلڈ پروٹیکشن میں رکھا جائے عدالت کے باہر ملزم حذیفہ کی والدہ نے روتے ہوئے بتایا کہ حذیفہ پا نچویں کلاس کا طالبعلم ہے اور ایک ماہ قبل وہ گھر سے بھاگ گیا تھا۔
پولیس کی جانب سے اطلاع ملنے پر وہ عدالت پہنچی ہے جبکہ حذیفہ کا کہنا تھا کہ ان کے گینگ لیڈر کا نام عثمان ہے جو انہیں اچھے کپڑے پہنا کر گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ شادی ہالوں میں بھجواتا تھا جہاں سے وہ پرس چرا کر باہر آتے اور گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو جاتے تھے۔
