گھریلو ملازم بچوں پر تشدد کے واقعات شرمناک ہیں،ام لیلیٰ

گھریلو ملازم بچوں پر تشدد کے واقعات شرمناک ہیں،ام لیلیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ؒ ٓلاہور(پ ر) ہوم نیٹ پاکستان اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے پاکستان میں مزدور بچوں پر بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نوٹس لے۔


حال ہی میں اسلام آبادور لاہور میں گھریلو ملازم بچوں پر تشدد کے واقعات سامنے آئے ہیں ۔ایسے واقعات حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشانہ ہیں ۔ہوم نیٹ پاکستان کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ام لیلیٰ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایک معصوم سی بچی پر ایسا وحشیانہ تشدد نا قابل معافی ہے جب ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں تو پھر حکومت اچانک ہوش میں آتی ہے ۔پاکستان بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں ایسے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔پنجاب حکومت نے گزشتہ دنوں چائلڈ لیبر کے خاتمے کا ایکٹ منظور کیا ہے لیکن اسکا نفاذ یقینی نہیں بنایا گیا۔