قلعہ گجر سنگھ ، ہوٹل کے کمرے میں آتشزدگی، لاکھو ں کا ساما ن جل گیا
شلاہور(اپنے کرا ئم ر پورٹر سے) قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں معروف ہوٹل کے کمرے میں آتشزدگی سے لاکھو ں رو پے کا ساما ن جل کر خا کستر ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقے شملہ پہاڑی کے قریب واقع ایک معروف ہوٹل کے کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی عمارت میں قیام پذیر افراد چیخ وپکا ر کرتے ہوئے باہر نکل آئے تاہم ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں کمرے میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خا کستر ہو گیا ۔
