پنجاب میں گیس بحران کا امکان

پنجاب میں گیس بحران کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار)پنجاب بھر میں دھند اور سردی کی لہر بڑھنے پر گیس بحران پیدا ہونے کا امکان بڑھ گیا،انڈسٹری کے ساتھ ساتھ گھریلو صارفین بھی نری طرح متاثر ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں گیس کی طلب بڑھ گئی ہے اور اس میں دھند اور سردی کی لہر بڑھنے پر گیس کی طلب میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث گھریلو سیکٹر میں گیس کی سپلائی بھی کم ہو گئی ہے جس سے لاہور میں صورتحال پریشان کن قرار دیا گیا جبکہ پنجاب کے بڑے شہروں فیصل آباد ،گوجرانوالہ ،راولپنڈی سمیت اسلام آباد اور ملتان میں گیس کی صورتحال میں سنگینی ظاہر کی گئی ہے اس حوالے سے گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ دھند اور سردی کی لہر بڑھنے پر گیزر اور ہیٹر کا استعمال بڑھ گیا ہے جس کے باعث گھریلو سیکٹر میں گیس کی سپلائی متاثر ہونے لگی ہے ۔ایم ڈی سوئی گیس کمپنی امجد لطیف کے مطابق گیس بحران پیدا نہیں ہو گا تاہم گھریلو سیکٹر میں ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے جس کے لئے کی گئی منصوبہ بندی پر عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے جس میں گھریلو سیکٹر پہلی ترجیح ہیں ۔ایم ڈی نے مزید کہا کہ صارفین گیزر کا کم سے کم اور گیس ہیٹروں کی بجائے گرم کپڑوں کا استعمال کریں ۔

مزید :

صفحہ اول -