’ہم جلد آرہے ہیں‘ بھارتی مندر کی دیواروں پر داعش کی تحریروں سے ہلچل مچ گئی

’ہم جلد آرہے ہیں‘ بھارتی مندر کی دیواروں پر داعش کی تحریروں سے ہلچل مچ گئی
’ہم جلد آرہے ہیں‘ بھارتی مندر کی دیواروں پر داعش کی تحریروں سے ہلچل مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شملہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے مندر کی دیوارپر داعش کی طرف سے ’ہم جلد آرہے ہیں‘ کی سرخ تحریر نے ہلچل مچادی اور ہندوکمیونٹی سمیت علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق داعش میں شمولیت کے خواہشمند شخص کی گرفتاری کے بعد ضلع سولان کے علاقے دھرم پورمیں مناسادیوی مندرکی دیواراورداخلی دروازے پرعربی اور انگریزی میں ’آئی ایس آئی ایس جلد آرہی ہے‘ کی تحریرنے ریاست کو ہلاکر رکھ دیا جس کی نشاندہی کے بعد معاملے سے پنچائیت کے سربراہ نے پولیس کو اطلاع دیدی ۔

دنیا کی بہترین نوکری کیلئے درخواستیں مانگ لی گئیں، دن میں صرف 3 مرتبہ یہ آسان ترین کام کرنا پڑے گا اور دنیا بھر کی مفت سیر کے ساتھ لاکھوں روپے تنخواہ بھی ملے گی
پولیس نے موقع پر پہنچ کر اردویاعربی میں لکھی تحریرکی وضاحت کیلئے مقامی لوگوں کی مدد لی اور عربی زبان میں لکھاتھاکہ ’ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں‘۔آخری اطلاعات کے مطابق یہ تحریر لکھنے والے کسی شخص کا سراغ نہیں لگایا جاسکا اور تحقیقات جاری ہیں جبکہ کچھ اطلاعات ہیں کہ ایسی ہی تحریر مندر کے قریب واقع ایک گھر پر بھی لکھی گئی۔
رپورٹس کے مطابق اس علاقے سے پہلے کبھی ایسی رپورٹس موصول نہیں ہوئیں اور امن وامان تھا۔