جنوبی افریقہ ، مسافر ٹرین اور ٹرک میں تصادم ، 20 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ ، مسافر ٹرین اور ٹرک میں تصادم ، 20 افراد ہلاک
جنوبی افریقہ ، مسافر ٹرین اور ٹرک میں تصادم ، 20 افراد ہلاک

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کیپ ٹاؤن (آن لائن) جنوبی افریقہ میں مسافر ٹرین اور ٹرک کے مابین تصادم کے باعث 20 افراد ہلاک جبکہ 260 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے ترجمان مونڈلی کا کہناتھا کہ حادثہ شہر کرونسٹار میں مسافر ٹرین اور ٹرک کے مابین ٹکراؤ کے باعث پیش آیا جس کے بعد مسافر ٹرین کی چند بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 20 مسافر ہلاک اور 260 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم محکمہ ٹرانسپورٹ وزیر جوئی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ انہوں نے کہا ہے کہ مسافر ٹرین میں 713 کے قریب مسافر سوار تھے اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا جس نے ٹرین ٹریک کو کراس کرنے کی کوشش کی جس سے اتنی جانیں ضائع ہوئیں۔

تاہم امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ دیگر مسافروں کے مطابق ٹرین الیزابیٹ سے جوہانسبرگ کی طرف جا رہی تھی جب اچانک ایک ٹرک تیزی میں ٹرین کے سامنے آ گیا جس کے کے بعد ٹرین میں آگ لگ گئی تاہم پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی