دہشتگردی کیخلاف جنگ براہ راست امریکی قوم کے تحفظ کیلئے ہے:اعزازچودھری
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ امدادمعطلی کے معاملے پرامریکی حکام سے ر ابطے میں ہیں،ٹرمپ انتظامیہ کے تفصیلی جواب کاانتظارہے دہشتگردی کیخلاف جنگ براہ راست امریکی قوم کے تحفظ کیلئے ہے ،پائیدارامن کیلئے صبرواستقامت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بھی دہشت گردوں کیخلاف آپریشنزہونے چا ہیے پاکستان نے ا ٓپریشنزکے ذ ریعے امن قائم کیا۔اعزاز چوہدری کہتے ہیں کہ پاکستان نے د ہشت گردگروپوں کےخلاف جنگ کی ہم نے15سال میں 120 ارب روپے خرچ کئے ، د ہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنے وسائل استعمال کئے۔
جنوبی افریقہ ، مسافر ٹرین اور ٹرک میں تصادم ، 20 افراد ہلاک
پاکستان کوخصوصی واچ لسٹ میں شامل کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امریکاسے مذہبی آزادی سے متعلق واچ لسٹ کے مقاصدپوچھے ہیں واچ لسٹ امریکی مذہبی آزادی کے قوانین کے تحت نیااضافہ ہے،پاکستان مذہبی آزادی اورانسانی حقوق کے تحفظ کےلیے پرعزم ہے،پاکستانی آئین تمام افرادکومذہبی آزادی کی ضمانت دیتاہے۔عالمی برادری مذہبی آزادی کیلیے پاکستانی اقدامات سے و اقف ہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق تاریخی فیصلے کیے،اعلی عدلیہ نے مذہبی آزادی کی شقوں کانفاذیقینی بنانے کیلیے فیصلے کیے۔ اعزاز چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان نے مذہبی آزادی کے تحفظ کیلیے کئی اقدامات کیے ہیں مذہبی آزادی کے تحفظ کیلیے پاکستانی اقدامات کے مثبت اثرات مرتب ہوئے،مذہبی آزادی کے عالمی معیارات کے نفاذکیلیے عالمی برادری کیساتھ کام کرینگے۔