کسان برادری کا اطمینان ہی ہمارا اثاثہ ہے، بلاامتیاز خدمت جاری ہے: بلال یاسین

کسان برادری کا اطمینان ہی ہمارا اثاثہ ہے، بلاامتیاز خدمت جاری ہے: بلال یاسین
کسان برادری کا اطمینان ہی ہمارا اثاثہ ہے، بلاامتیاز خدمت جاری ہے: بلال یاسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ کسان برادری کا اطمینان ہی ہمارا اثاثہ ہے،پنجاب بھر میں بلاامتیاز گنے کی کاشتکاروں کی خدمت جاری ہے، شوگر ملز کو کسی صورت میں من مانی نہیں کرنے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کسانوں کی شکایات سنتے ہوئے بلال یاسین کا کہناتھا کہ شوگر ملیں مقررہ قیمت پر گنا خریدنے اور پکی رسید جاری کرنے کی پابند ہیں، غیرقانونی اوزان کنڈوں کا قلع قمع کیا جارہاہے۔ وزیر خوراک نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کی سہولت مدنظر رکھتے ہوئے ٹرالیوں میں اوورلوڈنگ کی حوصلہ شکنی کریں۔ کسان بھائی بھی رات اور دھند کے موسم میں ٹرالیوں کے پیچھے لائٹ اور ریفلیکٹر کا ضرور انتظام کریں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں