ہالینڈ میں عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے برآمد کنندگان سے 20 جنوری تک درخواستیں طلب
کراچی ( اکنامک رپورٹر)پاکستان کے تجارتی ترقی کے ادارے (ٹی ڈی اے پی) نے ہالینڈ میں منعقد ہونے والی دو روزہ عالمی تجارتی نمائش ورلڈ آف پرائیویٹ لیبل فیئر میں شرکت کیلئے برآمد کنندگان سے 20 جنوری 2018 تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جاری تفصیلات کے مطابق نمائش میں چاول، مٹھائیاں، بیکری و ڈیری مصنوعات، سمندری اور تیار غذائیں، پھل، سبزیاں، مصالحہ جات اور آلات جراحی سمیت دیگر مختلف اشیا تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کر سکتے ہیں۔
نمائش میں شرکت سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔