آئندہ بجٹ میں ریئل اسٹیٹ شعبے پر عائد بھاری ٹیکسوں کو کم کیا جائے، اسلام آباد چیمبر

آئندہ بجٹ میں ریئل اسٹیٹ شعبے پر عائد بھاری ٹیکسوں کو کم کیا جائے، اسلام ...

اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید نے کہا کہ صنعت و تجارت کی ترقی، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، غربت کو کم کرنے اور معیشت کے بہتر فروغ میں ریئل اسٹیٹ کا شعبہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن حکومت نے بجٹ 2016۔17میں اس شعبے پر بھاری ٹیکس عائد کر دیئے جس سے اس شعبے کی ترقی بہت متاثر ہوئی ہے لہذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ شعبے پر عائد بھاری ٹیکسوں کو کم کرے جس سے معیشت تیزی سے بحال ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلبرگ ایسوسی ایشن کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

محمد نوید نے کہا کہ پاکستان میں سیمنٹ، سٹیل اور بلڈنگ میٹریل سمیت تقریبا 250صنعتوں کا کاروبار رئیل اسٹیٹ شعبے سے وابستہ ہے لیکن اس شعبے پر ٹیکس میں اضافے اور قیمتوں کے تعین کے نئے طریقہ کار نے رئیل اسٹیٹ سے منسلک تمام صنعتوں کا کاروبار متاثرکیا ہے جس وجہ سے بہت سے لوگوں نے اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چھوڑ دی ہے جو معیشت کیلئے نقصان دہ ہے۔

 

مزید : کامرس