پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں بالترتیب 12اور 7فیصد کا اضافہ

پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں بالترتیب 12اور 7فیصد کا اضافہ

لاہو(کامرس رپورٹر) رواں مالی سال 2017-18ء کی پہلی ششماہی کے دوران پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں بالترتیب 12 اور 7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ فرنس آئل کی فروخت میں 10 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز) کی رپورٹ کے مطابق فرنس آئل کی فروخت میں کمی کے نتیجے میں دسمبر 2017ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مجموعی طور پر 11 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ دسمبر 2017ء کے دوران پٹرول کی فروخت میں 12 فیصد جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس