ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب ریجنل چےئرمین عرفان یوسف آج چارج سنبھالیں گے

ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب ریجنل چےئرمین عرفان یوسف آج چارج سنبھالیں گے

لاہور(کامرس رپورٹرس) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے نو منتخب ریجنل چےئرمین و نائب صدر چوہدری عرفان یوسف آج(بروز ہفتہ)ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا چارج سنبھالے گئے،منظور الحق ملک ، حاجی عطاء الرحمن اورمصعوصہ سبطین اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائے گئے۔نومنتخب عہداداروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں ہو گئی۔تقریب کے بعد نومنتخب ریجنل چےئرمین عرفان یوسف پریس کانفرنس میں رواں سال کا روڈ میپ دے گئے۔تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر غٖضنفر بلور،سینئر نائب صدر مظہر علی ناصر،ٹی ڈیپ کے سابق چےئرمین ایس ایم منیر ،سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک اور تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشن کے صدور خصوصی طور پر شرکت کرئے گئے۔ عرفان یوسف نے حال ہی میں فیڈریشن چیمبر کا بطور نائب صدر الیکشن جیتاہے۔

عرفان یوسف نے کہا کہ چارج سنبھالتے ہی صنعت و تجارت کی بہتری اور مسائل کے حل کیلئے کام شروع کریں گے۔

 

مزید : کامرس