رواں مالی سال :بینکنگ ٹرانزیکشنز میں 3.2 فیصد کا اضافہ

رواں مالی سال :بینکنگ ٹرانزیکشنز میں 3.2 فیصد کا اضافہ

کراچی ( اکنامک رپورٹر) رواں مالی سال 2017-18ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران ’’پاکستان ریئل ٹائم انٹر بینک سیٹلمنٹ میکنزم‘‘ (پی آر آئی ایس ایم) کے ذریعے کی جانے والی بینکنگ ٹرانزیکشنز کی شرح میں 3.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی پے منٹ سسٹم ریویو رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2017ء کے دوران پی آر آئی ایس ایم کے تحت 0.4 ملین ٹرانزیکشنز کی گئیں جن کی مالیت 88 کھرب روپے سے تجاوز کر گئی۔ رپورٹ کے مطابق اپریل تا جون 2017ء کی سہ ماہی کے دوران پی آر آئی ایس ایم کے ذریعے کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی مالیت 85.4 کھرب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی سہ مالی کے دوران پی آر آئی ایس ایم کے ذریعے کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس