اوپو کی یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں تفریح سے بھرپور سرگرمی کا انعقاد
لاہور( پ ر )اسمارٹ فون اور سیلفی ایکسپرٹ کے شعبے میں رہنما اوپو (OPPO) نے لاہور کی مشہور جامعہ یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں تفریح سے بھرپور سرگرمی کا انعقاد کیا۔ اس کیمپس میں سرگرمی کا مقصد یہ تھا کہ نوجوان طالب علموں کو ساتھ ملایا جائے جو اوپو کا بنیادی ہدف ہے۔ اس سرگرمی کے دوران کیمپس میں انٹرایکٹو تجربات کے ساتھ مختلف پروگرامز اور گیمز کے ساتھ نوجوانوں کو ساتھ شامل کیا گیا۔اس موقع پر نوجوان طالب علموں کو یونیورسٹی کے کیمپس میں اوپو کے خصوصی زون میں مدعو کیا گیا اور انہیں اوپو کے F5 اسمارٹ فون کو دیکھنے، استعمال کرنے اور اسکی خصوصیات کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا گیا ۔ یونیورسٹی آف دی سینٹرل پنجاب میں اس سرگرمی کے انعقاد کی وجہ یہ ہے کہ یہاں 10 ہزار سے زائد طالب علم زیر تعلیم ہیں۔ اس پروگرام سے نہ صرف اوپو کی بطور صف اول کے اسمارٹ فون برانڈ کے طور پر حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ موقع پر موجود نوجوان طالب علموں کے مستقبل کے لئے ریکروٹمنٹ ڈیسک بھی موجود تھا تاکہ وہ اپنے آپ کو رجسٹر کروائیں اور اوپو میں ملازمت کا موقع حاصل کرنے کے لئے سی وی جمع کرائیں۔ اس سرگرمی کے بارے میں اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لانگ نے کہا، "اوپو بطور برانڈ نوجوانوں کے ساتھ بہترین طور پر ساتھ ہے اور ہمیں انتہائی فخر ہے کہ اوپو پاکستان میں 4Gاسمارٹ فون برانڈ کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے۔
اس کے نتیجے میں ہمیں نوجوانوں پر توجہ دینے کے عزم ، ان کی ضروریات سمجھنے اور انہیں جوابات دینے کا موقع ملا۔ یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں اس سرگرمی سے ہمیں صارفین تک رسائی کے لئے اپنے بنیادی ہدف یعنی پاکستان کی نوجوان نسل تک پہنچنے کے لئے مختلف انداز سے موقع ملا ۔"اوپو F5 اسمارٹ فون حقیقی طور پر نوجوان پاکستانیوں کے طرز زندگی کی ضرورت حقیقی طور پر پوری کرتا ہے۔ یہ نہ صرف جدید ترین کیمرا خصوصیات سے لیس ہے بلکہ اسکے تیز رفتار آپریشنز اور اسٹائلش دھاتی باڈی اسے دوسروں سے ممتاز بناتی ہے۔ F5 Youth پاکستان میں اپنی پرائس رینج اور بنیادی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالونی کی خصوصیت کے اعتبار سے پہلا اسمارٹ فون ہے جس کے ساتھ ایف ایچ ڈی پلس فل اسکرین ڈسپلے ماڈل بھی موجود ہے تاکہ سیلفی امیج کو اپنے طور پر خوبصورت بناسکیں۔ اسمارٹ فون اور سیلفی ایکسپرٹ کے شعبے میں معروف رہنما اوپو اپنے قدم آگے بڑھا رہا ہے اور اسمارٹ آرٹیفیشل انٹیلی جنس و آپٹمائزیشنز کے ساتھ نصب بیوٹیفکیشن ٹیکنالوجی کو بھی اس نے اپ گریڈ کیا ہے۔