لاہور کے تر قیاتی بجٹ میں 15ارب روپے کے ا ضا فے کا امکان
لاہور( کامرس رپورٹر) نگران حکومت سے قبل نئے مالی سال کابجٹ منظورکرانیکاہدف، وفاقی حکومت کے حکم پرپنجاب میں نئے بجٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ لاہور کے تر قیاتی بجٹ میں 15ارب روپے کے ا ضا فے کا امکان، محکمہ خزانہ اورپی اینڈ ڈی بورڈنے نئے سال کاترقیاتی وغیرترقیاتی بجٹ مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب حکومت نے باقاعدہ طور پر نگران حکومت سے قبل نئے مالی سال کا بجٹ منظور کرانے کا ہدف تمام صوبائی محکموں کو دے دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبائی محکموں کو وفاق کی مقررہ مدت پر بجٹ تفصیلاات جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔2 ماہ کے عرصے میں تمام صوبائی محکمے اپنے پرپوزل محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کریں گے۔ جس کے بعد موجودہ صوبائی حکومت سے نئے مالی سال کے بجٹ کا پروپوزل منظورہونے کے بعد وفاق کو ارسال کردیا جائے گا۔
محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے صوبائی محکموں سے رواں مالی سال کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ جو جلد وفاقی محکمہ خزانہ کو ارسال کردی جائے گی۔صوبائی محکمہ خزانہ پنجاب کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ نئے مالی سال میں لاہور شہر کے ترقیاتی بجٹ میں پندرہ ارب روپے کے اضافے کا امکان ہے۔
شہر میں میگا پراجیکٹس کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن کو مکمل کیا جائے گا۔سٹی انویسٹی گیشن سیل کی تحقیقا ت اور دستاویزات کے مطابق لاہور کے لی یرواں مالی سال میں1کھرب 43 ارب روپے دئیے گئے۔ پچھلے مالی سال لاہور کو1کھرب 46ارب روپے کا بجٹ دیا گیا تھا۔ مالی سال2015۔16 میں شہر کے لیے77 ارب روپے کا بجٹ خرچ کیا گیا تھا۔