ویلنگٹن میں بارش، قومی ٹیم کی ان ڈورپریکٹس

ویلنگٹن میں بارش، قومی ٹیم کی ان ڈورپریکٹس

ویلنگٹن(نیٹ نیوز)بارش کے باعث قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن متاثر ہوا ہے، پلیئرز نے وارم اپ کے بعد ان ڈور پریکٹس پرہی اکتفا کیا۔قومی ٹیم میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ کھیلنے کیلیے گزشتہ روز ویلنگٹن پہنچی تھی اور جم میں ورزش پر اکتفا کیا تھا اور آج پریکٹس سیشن ہونا تھا لیکن بارش ہونے کے باعث گراؤنڈ میں پانی کھڑا ہو گیا جس کی وجہ سے آؤٹ ڈور پریکٹس سیشن نہ ہو سکا، گرین شرٹس نے ان ڈور پریکٹس کی، ابتدائی مرحلے میں جسمانی ورزشیں کرنے کے بعد بیٹنگباؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی