شینزن اوپن،کیٹریناکے ہاتھوں سیمی فائنل میں شراپوواکو اپ سیٹ شکست

شینزن اوپن،کیٹریناکے ہاتھوں سیمی فائنل میں شراپوواکو اپ سیٹ شکست

بیجنگ (اے پی پی) سیمونا ہالپ اور سینیاکووا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں، ماریا شرا پووا سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ چین میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنلز میں سٹار رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن کھلاڑی ایرینا بیگو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دوسرے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کی کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا نے حریف روسی کھلاڑی ماریا شراپووا کو 6-2، 3-6 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی