نجم سیٹھی کی وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات

نجم سیٹھی کی وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات

لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بور ڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی ،پی سی بی چیئرمین نے مشیر خزانہ کو پاکستان سپر لیگ سمیت مستقبل میں منعقد کئے جائے والے کرکٹ ٹورنامنٹس کے حوالے سے مالی امور پر تبادلہ خیال کیا،مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کرکٹ کو مقامی اور عالمی سطح پر فروغ اور ترقی کے حوالے سے نجم سیٹھی کی جانب سے کی جانے والی کو ششوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔جمعہ کو چیئر مین پاکستان کرکٹ بور ڈ نجم سیٹھی نے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ،ریونیو اور اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مالی امور کے حوالے سے مشیر خزانہ سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے پی سی بی کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ سمیت مستقبل میں منعقد کئے جائے والے کرکٹ ٹورنامنٹس کے حوالے سے تفصیلات سے مشیر خزانہ کو آ گاہ کیا۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کرکٹ کے مقامی اور عالمی سطح پر فروغ اور ترقی کے حوالے سے نجم سیٹھی کی جانب سے کی جانے والی کو ششوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کرکٹ کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی