قومی ٹیم میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانے کی صلاحیت ہے،عبدالرزاق

قومی ٹیم میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانے کی صلاحیت ہے،عبدالرزاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر )قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈرعبدالرزاق کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ان کے ہو م گراؤنڈز پر ہرانا مشکل ہوتا ہے تاہم موجودہ پاکستانی ٹیم میں یہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ اگر آپ نیوزی لینڈ کا ہوم گراؤنڈ میں ریکارڈ دیکھیں تو انہوں نے پاکستان کیخلاف ہمیشہ اچھا کھیل پیش کیا ہے اور زیادہ میچز جیتے ہیں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ پاکستان کا حال ہی میں ریکارڈ دیکھیں تووہ بہترین نظر آتا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ لیگ سپنر شاداب خان اور آل راؤنڈر فہیم اشرف عمدہ کھیل کا مظاہر ہ کررہے ہیں، ہیڈ کو چ اور باؤلنگ کوچ کو میچ کے لیے صحیح کمبی نیشن کا انتخاب کرنا ہوگا ، محمد عامر ،حسن علی اور رومان رئیس بھی فاسٹ باؤلنگ کا بوجھ اٹھانے کیلئے موجود ہیں۔
سابق آل راؤنڈر جنہوں نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سرفراز احمد کے ساتھ کام کیا ہوا ہے ،نے قومی ٹیم کے کپتان کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کھلاڑیوں کو اعتماد دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کو اپنی ٹیم کا اعتماد بڑھانے کیلئے بلے بازی میں بھی پرفارم کرنا ہوگا۔