خواتین کو ہراساں کرنے پر بھارتی اتھلیٹکس کوچ کیخلاف مقدمہ درج

خواتین کو ہراساں کرنے پر بھارتی اتھلیٹکس کوچ کیخلاف مقدمہ درج

ممبئی (نیٹ نیوز) بھارت کے ایتھلیٹکس کوچ صاحبے عالم کے خلاف خواتین ایتھلیٹس کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایس پی روہت ساجوان نے بتایا کہ پاسکو ایکٹ کے تحت خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں کوچ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ایک خاتون اتھلیٹ نے بتایا کہ میراگانج میں ٹورنامنٹ کے دوران کوچ نے ان سے زبردستی کرنے کی کوشش کی جب میں نے مزاحمت کی تو اس کے بعد انہوں نے مجھے ہراساں کرنا شروع کر دیا، اسی طرح ایک دوسری ایتھلیٹ نے بھی کوچ کے خلاف شکایت کی کہ گزشتہ ماہ مون سون مراتھن کے دوران عالم نے فحش وڈیوز دکھا کر ان سے زیادتی کی کوشش کی، دونوں اتھلیٹس نے ٹورنامنٹس کے بعد اپنے گھروالوں کو کوچ کی حرکات کے بارے آگاہ کیا ۔جس پر اہلخانہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی