وسیم اکرم فیملی کیساتھ ’مورنگٹن پیننسولہ ‘میں مچھلیاں پکڑنے میں ناکام

وسیم اکرم فیملی کیساتھ ’مورنگٹن پیننسولہ ‘میں مچھلیاں پکڑنے میں ناکام

سڈنی (سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم انتہائی خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں اور انہیں دنیا گھومنے کا بھی بے حد شوق ہے تاہم آ ج کل وہ آسٹریلیا میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔وسیم اکرم نے ٹویٹر پر اپنی سمندر میں سیر کرتے ہوئے کی تصویر شیئر کی اور ساتھ پیغام لکھا کہ ’آج آسٹریلیا کی زمین پر بہت شاندار دن تھا ، فیملی کے ساتھ ’مورنگٹن پیننسولہ ‘پر مچھلیاں پکڑنے گئے اور بہت مزہ کیا ،اس دوران کچھ پکڑنے میں کامیاب تو نہیں ہوئے لیکن ویٹامن ڈی وافر مقدار میں حاصل کیا ۔وسیم اکرم کے اس ٹویٹ پر صارفین کی جانب سے انتہائی عجیب و غریب قسم کے رد عمل آ رہے ہیں جبکہ کچھ نے لیجنڈ کھلاڑی اور ان کی اہلیہ کو نئے سال کی مبارک باد دی۔ایک صارف کا کہناتھا کہ ترجمہ: ’سسرال میں مزے ‘۔ایک صارف نے وسیم اکرم کو مچھلیاں پکڑنے میں کامیابی نہ ملنے پر کہا کہ ’آپ کل دوبارہ کوشش کیجیے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی