شاداب ، نواز ، فخر اور فہیم کے مابین پنجابی میں گفتگو وائرل

شاداب ، نواز ، فخر اور فہیم کے مابین پنجابی میں گفتگو وائرل

ویلنگٹن(نیٹ نیوز)قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں شاداب خان ، محمد نواز ، فخر زمان اور فہیم اشرف کے مابین ہونے والی دلچسپ گفتگو سامنے آگئی ہے ۔ گزشتہ روز بارش کے باعث ٹیم کو انڈو ر پریکٹس سیشن پر اکتفا کرنا پڑا جس کے بعد کئی کرکٹر ز نے کھانے پینے کے لیے مقامی ریستوران کا دورہ کیا ۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں فہیم اشرف اور محمد نواز ، شاداب خان اور فخر زمان کے مابین پنجابی میں ہونے والی دلچسپ گفتگو وائرل ہوگئی ہے ، گفتگو میں محمد نواز اور فہیم اشرف پہلے شاداب سے بلے کے مختلف سائز کے متعلق پوچھتے ہیں جس پر شاداب کہتے ہیں کہ وہ بیٹسمین نہیں ہیں ، اس کے بعد فخر زمان کی باری آتی ہے جو پنجابی زبان میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجھے تو اپنے بلوں کے وزن کا نہیں پتہ،جو ہاتھ آئے اس سے کھیل لیتا ہوں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی